خبر سنسنی اور مبالغہ آرائی پر مبنی، کارروائی کریں گے، سونو سود

ہفتہ 8 فروری 2025 22:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2025ء)) بھارتی اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ مشہور لوگ آسان ہدف ہوتے ہیں، ہم اس معاملے میں سخت کارروائی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے ان خیالات کا اظہار مبینہ فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی رپورٹس پر ردعمل میں کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کو سنسنی خیز قرار دیا اور کہا کہ اس میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے۔

سونو سود نے ایک بیان میں وضاحت دی کہ درست معاملہ یہ ہے کہ ہمیں کیس میں گواہ کے طور پر طلب کیا گیا، ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق ہے نہ ہی وابستگی ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ ہمارے وکلا 10 فروری کو جواب دیں، معاملے کو صرف غیر ضروری میڈیا توجہ حاصل کرنے کیلیے پھیلایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دراصل مشہور لوگ آسان ہدف ہوتے ہیں، مبالغہ آرائی پر مبنی خبر کے معاملے میں سخت کارروائی کریں گے۔

سونو سود کے معاملے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی مقامی عدالت نے ایک فراڈ کیس میں اداکار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔خبر یہ ہے کہ جج نے سونو سود کو کیس میں گواہی کے لیے طلب کیا تھا اور عدالت حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتار جاری کیے اور کہا کہ وہ طلبی پر پیش نہیں ہوئے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔