ایم ڈی واساکی زیر صدارت اجلاس، فراہمی اور نکاسی آب کے نیٹ ورک کے انتظامات اور درپیش مسائل کا جائزہ

ہفتہ 8 فروری 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی زیر صدارت پانی کی فراہمی اور نکاسی کے نیٹ ورک کے انتظامات اور درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں واسا ہیڈ آفس کے دورے پر آئے 52 ویں ایس ٹی پی کے پروبیشنری افسران سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پی اینڈ ای مدثر جاوید نے واسا لاہور کے پراجیکٹس کے متعلق وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور واسا لاہور کے پانی کے ترسیلی و نکاسی آب نظام ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت 100 فی صد واٹر میٹرنگ منصوبے ،سرفس واٹر اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ، ریونیو کولیکشن ،واسا لاہور کے ماسٹر پلان اور جی آئی ایس آئی ٹی اصلاحات کے متعلق آگاہ کیا -وفد نے واسا لاہور کے ریونیو کولیکشن کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا۔

ایم ڈی واسا نے مون سون کنٹرول روم،ایمرجنسی کیمپس، زیر زمین واٹر ٹینکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واسا لاہور شہر بھر میں مزید 10 واٹر ٹینکس بنائے گا، انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر پانی کے ضیاع پر گھریلو صارفین کو 10 ہزار اور کمرشل صارفین کو 20 ہزار تک کا چالان کیا جا رہا ہے،واسا لاہور تمام حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل اشتراک سے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :