ڈی پی اواٹک کے عوام و تاجر برادری کے تحفظ ،امن و امان کیلئے اقدامات سنہرے حروف میں لکھے جائیں گے،شاہد زمان صدر چیمبر آف کامرس

اتوار 9 فروری 2025 18:15

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2025ء)اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہد زمان نے کہا ہے کہ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ضلع اٹک کی تاریخ میں عوام بالخصوص تاجر برادری کے تحفظ اور امن و امان کیلئے اقدامات سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں۔ چیمبر آف کامرس کے ماہانہ اجلاس سے خطاب اور معروف صحافی نثار علی خان کو چیمبر آف کامرس ممبر شپ سرٹیفکیٹ دینے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شاہد زمان نے ڈی پی او اٹک کی خدمات اور اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی دیانتداری ، فرض شناسی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کی وجہ سے کاروباری طبقہ بلا خوف و خطر اپنا بزنس کررہا ہے جبکہ عوام الناس سکون سے راتوں کو سو رہے ہیں۔ شاہد زمان نے کہا کہ ڈی پی او اٹک کے پاس جب بھی کوئی معاملہ رکھا گیا انہوں نے توجہ سے سن کر قانون کے مطابق فوری اس کو حل کیا۔اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈی پی او سردار غیاث گل خان کے حق میں تعریفی قرارداد بھی منظور کی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ شاہد زمان نے سینئر صحافی نثار علی خان کو اٹک چیمبر آف کامرس میں ویلکم کیا۔