قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری تک جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 10 فروری 2025 23:06

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،قومی اسمبلی کا اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہواجس میں قومی اسمبلی کے13 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے پیر کو شروع ہونے والے اجلاس کو 18فروی منگل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی سے متعلق امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔کمیٹی اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، نزہت صادق، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شہلا رضا، سید حفیظ الدین، ریاض فتیانہ، اعجاز الحق، پولین بلوچ اور خالد حسین مگسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں زرتاج گل، ملک عامر ڈوگر، نور عالم خان اور گل اصغر خان بھی شریک تھے۔