یو ای ٹی نے دو سالہ ڈگری پروگرامز کیلئے داخلے کی تاریخ میں توسیع

منگل 11 فروری 2025 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورنے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے لئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔آن لائن درخواست فارم پر کرنے اورداخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 10فروری سے بڑھا کر 25فروری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اب طلبا 25فروری تک داخلہ کی درخواست جمع کروا سکیں گے۔یاد رہے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہے۔اب طلبا بغیر کسی دشواری کے ای کیٹ کا امتحان پاس کیے بغیر بھی یو ای ٹی سے دو سالہ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔داخلہ کی تمام معلومات ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pkپر دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :