قومی اسمبلی اجلاس، کئی بلز اورقائمہ کمیٹیز کی رپورٹس پیش

منگل 11 فروری 2025 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں منگل کوکئی بلز اورقائمہ کمیٹیز کی رپورٹس پیش کی گئیں۔منگل کوایوان میں نجی کارروائی کادن تھا اور کئی اراکین نے بل پیش کئے۔شاہدہ رحمانی نے پاکستان تحفظ مالیات ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی نے علاقہ دارالحکومت اسلام آبادتھیلیسیمیا سکریننگ ترمیمی بل 2025، ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے اسلام آباد کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ترمیمی بل 2025، نویدعامرنے دستورترمیمی بل 2025 اور شرمیلا فاروقی نے گھریلوں تشددروک تھام تحفظ بل 2025ایوان میں پیش کیا۔چوہدری محمودبشیرورک نے دستورترمیمی بل 2024 پرقائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔\932