آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 11 فروری 2025 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 154فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ائر کولٹی انڈیکس سید مراتب علی روڈ162،ذکی فارمز 174، عسکری ٹین 252، سی ای آر پی 163،پاور زون 175اورفیز ایٹ ڈی ایچ اے میں 157 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :