یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے زیراہتمام کیپ اسٹون پراجیکٹ پوسٹر مقابلے کا انعقاد

بدھ 12 فروری 2025 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے زیراہتمام کیپ اسٹون پراجیکٹ پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے مصنوعی ذہانت، میڈیکل امیج پراسسنگ اور ای کامرس پر مبنی ایپلی کیشنز کے آئیڈیاز پیش کیے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے پراگرام کا افتتاح کیا اور طلبہ کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ اپنے آئیڈیاز کو مارکیٹ میں متعارف کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے پراجیکٹس نے حقیقی دنیا کے مسائل کا بہترین حل پیش کیا ہے۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر حافظ محمد فیصل شہزادسمیت اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پراجیکٹس کا جائزہ لینے کے لیے ایک ممتاز جیوری تشکیل دی گئی، جس میں انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے نویدشریف اور شعبہ کمپیوٹر سائنس سے خنساء سلیم شامل تھیں۔ انہوں نے طلبہ کے منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا، قیمتی تجاویز فراہم کیں اور مزید بہتری کے لیے رہنمائی کی۔طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہنے کے لیے بہترین پراجیکٹس کو نقد انعامات دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :