جی سی یو نیورٹی میں چار نئی طلبہ سوسائٹیز کا قیام

بدھ 12 فروری 2025 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2025ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے طلبہ میں علمی، ثقافتی، اور فکری شعور کو فروغ دینے کے لیے چار نئی طلبہ سوسائٹیز قائم کر دی۔ یہ سوسائٹیز فیکلٹی کی نگرانی میں طلبہ کی قیادت میں چلائی جائیں گی اور ان کا مقصد فکری مکالمے، فنکارانہ اظہار، اور پالیسی مباحثوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

یونیورسٹی نوٹیفیکیشن کے مطابق قائم کی جانے والی سوسائٹیز میںالشاذلی سوسائٹی برائے تصوف،بصری آرٹس سوسائٹی،کشیپ سوسائٹی برائے بیالوجی اورگرفنز پبلک پالیسی اینڈ گورننس سوسائٹی شامل ہیں ۔شعبہ نباتیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کو کشیپ سوسائٹی فار بیالوجی ،فائن آرٹس کے لیکچرر طاہر علی صادق بصری آرٹس سوسائٹی،شیخ ابوالحسن الشازلی ریسرچ سنٹر برائے تصوف، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ محمد نعیم کو الشاذلی سوسائٹی فار تصوف،شعبہ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان اصغر کو گرفنز پبلک پالیسی اینڈ گورننس سوسائٹی کا اسٹاف ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جی سی یو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیزنے امید ظاہر کی کہ یہ سوسائٹیز طلبہ کی فکری اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی اور انہیں ایک متحرک تعلیمی ماحول فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :