نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء و فیکلٹی ممبران کے وفد کا سینیٹ آف پاکستان،پارلیمنٹ ہاوس، اسلام آباد کا دورہ

بدھ 12 فروری 2025 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2025ء)نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے 47طلباء و فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا تدریسی دورہ کیا۔سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پرخوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کادورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد کو سینیٹ کے کام طریقے کار،قانون سازی کے عمل بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں طلباء کے وفدنے سینیٹ ہا ل کا بھی دورہ کیا۔وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پر سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو ایک یادگار اور مفید تجربہ قرار دیا۔