نازیبا سوال پوچھنے پرانڈین یوٹیوبر کی مشکلات میں اضافہ، گرل فرینڈ نے خفیہ پیغام دیدیا

جمعرات 13 فروری 2025 15:15

نازیبا سوال پوچھنے پرانڈین یوٹیوبر کی مشکلات میں اضافہ، گرل فرینڈ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء) مشہور یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کا محبت بھرا رشتہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق، رنویر اور ٹی وی اداکارہ نکی شرما کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر دونوں کی سرگرمیاں کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہیں۔مداحوں نے نوٹ کیا کہ رنویر اور نکی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد بریک اپ کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔

تاہم، رپورٹس کے مطابق رنویر کے دوسرے اکائونٹ پر دونوں اب بھی ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔نکی شرما نے ایک پراسرار انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی، جس میں لکھا تھا:آپ کا جسم صرف کھانے کو نہیں، بلکہ توانائی کو بھی مسترد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ کا جسم کسی جگہ، شخص یا چیز کو رد کرنا شروع کر دے تو اس پر یقین کریں اور عمل کریں۔بعد میں، انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، لیکن مداحوں کو یقین ہے کہ یہ رنویر کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی طرف اشارہ تھا۔

اس سے پہلے، رنویر اور نکی گووا میں سمندر کی لہروں میں پھنس گئے تھے اور ایک مقامی خاندان نے انہیں بچایا۔ کچھ لوگ اسے پبلسٹی اسٹنٹ سمجھ رہے تھے، لیکن جوڑی نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔رنویر حال ہی میں ایک اور تنازعہ میں الجھ گئے جب انہوں نے یوٹیوب شو پر ایک شخص کے والدین کے ازدواجی تعلقات کے متعلق نازیبا سوال کیا۔ یہ سوال سن کر ناظرین ناراض ہو گئے، اور بھارتی فلم انڈسٹری کی تنظیم (AICWA) نے یوٹیوب سے مطالبہ کیا کہ اس ویڈیو کو ہٹا دیا جائے۔

رنویر ، سمے رائنا، آشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کر دی گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے یوٹیوب کو اس متنازعہ شو کی قسط ہٹانے کا حکم دیا ہے۔تاحال رنویر اور نکی شرما نے بریک اپ کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔