بیگم رعنا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اسلم فارو قی

جمعرات 13 فروری 2025 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سفارت کاری، ترقی نسواں، تعلیم کے شعبوں اور سماجی بہبود کے کاموں میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کا دہلی کے علاقے میں اپنے وسیع و عریض بنگلہ گل رعنا کو حکومت پاکستان کو تحفے میں عطا کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے ایم کیو ایس سی کے ہیڈ آفس مرکز فاروقیہ میں تحریک پاکستان کی رہنما و ملک کی پہلی خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان کے 120ویں یوم ولادت کی مناسبت سے ڈاکٹر مریم خان، شبانہ سحر، زینب ناز و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ بیگم رعنا عالم اسلام کی پہلی مسلمان خاتون سفیر تھی اور پاکستان میں پہلی گورنر اور جامعات کی چانسلر بھی تھی دوسری طرف بیگم رعنا جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون تھی جن کو 1978میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بیگم رعنا نے خواتین کی پہلی تنظیم آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن )اپوا)ے نام سے تشکیل دی جس کو اقوام متحدہ میں مشاورتی حیثیت حاصل ہے۔ سماج میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بیگم رعنا نے وومن نیشنل گارڈ، نیول ریزرو کے ساتھ یوم اکنامکس کے تعلیمی ادارے اور گھریلوں صنعتیں قائم کی بیگم رعنا لیاقت علی خان نے اپنی سفارت کاری کے دوران دنیا بھر میں نو آبادیاتی نظام کی باقیات کے خلاف عالمی شعور کو منظم کیا جس کے نتیجہ میں اشیا، امریکہ اور لاطینی امریکہ میں متعدد اقوام نے استعمار سے آزادی حاصل کی انہوں نے 1956میں نہر سوئز کے تنازع میں حکومت پاکستان کو دو ٹوک مشورہ دیا تھا کہ نہر کو مصر کی جانب سے قومیائے جانے کے موقف کی تائید کرے جبکہ اس دور کی حکومت پاکستان کا رحجان جارے برطانیہ کی طرف تھا جبکہ بیگم رعنا اپنے موقف اور تحفظات کا برملا اظہار کرتی تھی۔