الیکشن ٹریبونل ایکٹ میں متفقہ ترامیم ہوئیں ،ریٹائرڈ اور حاضر سروس ججوں نے پہلی بار 35 فیصد انتخابی عذرداریاں نمٹائیں ،اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 13 فروری 2025 23:30

الیکشن ٹریبونل ایکٹ میں متفقہ ترامیم ہوئیں ،ریٹائرڈ اور حاضر سروس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل ایکٹ میں متفقہ ترامیم ہوئیں ،ریٹائرڈ اور حاضر سروس ججوں نے پہلی بار 35 فیصد انتخابی عذرداریاں نمٹائیں ،نیب کو بانی پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی رہنما کے خلاف نیب کے تحت کیس بنایا گیا،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے ارکان انتخابی عذرداریاں سے بھاگ جاتے ہیں ،عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے کئی ارکان خیبرپختونخوا میں الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے تو لکھ کر دیا کہ ان کے نیب کیسز کا پرانے قانون کے تحت فیصلہ کریں ،نئے نیب قانون کا اصل فائدہ تو بانی پی ٹی آئی نے اٹھایا،یہ عدالتوں میں آن ریکارڈ کہتے ہیں کہ ان کے بانی کے خلاف نئے نیب قانون کے تحت کیس نہیں بنتا۔