محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان کی کارروائی،نلتر ایکسپریس وے منصوبے کے قریب غیر قانونی سٹیل مل سیل

جمعہ 14 فروری 2025 14:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نلتر ایکسپریس وے 18 میگا واٹ پاور پراجیکٹ کے قریب واقع غیر قانونی سٹیل مل کو سیل کر دیا۔ اس مل کو پہلے بھی سیل کیا جا چکا تھا تاہم خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ کام شروع کر دیا گیا تھا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے معاملہ مجسٹریٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح، نلتر ایکسپریس وے پر غیر قانونی طور پر چلنے والی ایک چکن فیڈ فیکٹری کو بھی بغیر ماحولیاتی اجازت نامے کے کام کرنے، بدبو اور آلودگی پھیلانے کی بنا پر سیل کر دیا گیا ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :