سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستانی بولرز کو مفید مشورے دے دیئے

جمعہ 14 فروری 2025 18:05

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستانی بولرز کو مفید مشورے دے دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء) سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستانی بولرز کو مفید مشورے دے دیئے ۔ نجی ٹی وی کے چینل پر میزبان نے کہا کہ محمد عامر آپ بہترین فاسٹ بولر رہے،ماضی میں ڈیتھ اوورز میں آپ نے شاندار بولنگ کرکے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جنوبی افریقہ کے خلاف آخری 10اوورز میں 110رنز دیئے ،سلمان علی آغا کے علاوہ رضوان نے سارے بولرز آزما لیے نہ کلاسن کا بلا رکا نہ دیگر جنوبی افریقی بیٹر کا لاٹھی چارج رک سکا اس کا کیا توڑ ہونا چاہیی ۔

محمد عامر نے کہا کہ ہمارا ٹورنامنٹ میں جانے سے پہلے یہ مقصد ہوتا ہے کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ فارم میں ہے لیکن اس مرتبہ لگ رہا ہے بولنگ فارم میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شروع کے پانچ اوورز اچھا کررہے ہیں لیکن ان کے ساتھ دیگر بولر نسیم شاہ وغیرہ اچھا نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستانی بولرز کو اس کا توڑ نکالنا ہوگا کہ اگر پاکستانی وکٹوں پر گیند سوئنگ نہیں ہوگا تو کیسے بولنگ کرنی ہے، فارمولا تھوڑا سا چینج کرنا ہوتا ہے ہم نے تینوں ایک جیسے بولرز کھلائے ہیں، ایسی وکٹوں پر کئی دفعہ پیس کو کٹ کرنا پڑتا ہے جو ہم بہت کم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں نگیڈی اور بوش کو رنز پڑ رہے تھے جیسے ہی دوسرا بولر آیا اس نے پیس تبدیل کیا، وکٹ ٹو وکٹ گیند کی وہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی، کئی مرتبہ بطور کپتان اور بولر یہ سوچنا ہوتا ہے کہ ایک ہی فارمولے سے نہ بولنگ کرسکتے ہیں اور نہ ہی ایک جیسے فاسٹ بولر لے جاسکتے ہیں۔محمد عامر نے کہا کہ بیٹنگ پیراڈائز پچ پر ہمیں ایسا بولر رکھنا ہوگا جس کی اسپیڈ 130سے 135ہو اور ویری ایشن بھی کرتا ہو، اگر آپ کے پاس ویری ایشن لمیٹڈ ہیں تو پھر ڈیتھ اوورز میں پھنستے ہیں۔

متعلقہ عنوان :