وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کیمبرج یونیورسٹی کی پروجیکٹ ٹیم کے ارکان سے ملاقات

جمعہ 14 فروری 2025 18:13

بھاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ کی (ایم اے ایچ ایس اے)پروجیکٹ ٹیم کے ارکان عفیفہ ثناء خان اور جیک ٹومنی سے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وائس چانسلر کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پروجیکٹ، ٹریننگ اور MAHSA لیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی اور طلباء کی استعداد کار بڑھانے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ وائس چانسلر نے ایم اے ایچ ایس اے ٹیم کی طرف سے عطیہ کیے گئے جدید آلات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا، جو کہ چولستان کے علاقے میں تحقیقی منصوبے کو آسانی سے انجام دینے میں سہولت فراہم کرے گا۔ وائس چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ٹیم کے ممبران ڈاکٹر معظم درانی اور وقار مشتاق کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :