سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے اورسیریزجیت لی

جمعہ 14 فروری 2025 21:46

سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے اورسیریزجیت لی
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء)سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 174 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں 282 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 25 ویں اوور میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 29، جوش انگلس 22 اور ٹریوس ہیڈ نے 18رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے دونیتھ ویلالیگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو اور وانندو ہسارنگا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 281 رنز بنائے تھے۔ کوشل مینڈس 101 رن بنا کر نمایاں رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :