اوستہ محمد، بلوچستان کا انحصار مال مویشی پر ہے اور مالداری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

جمعہ 14 فروری 2025 22:29

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء) بلوچستان کا انحصار مال مویشی پر ہے اور مالداری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس و بھی تباہ کیا جا رہا ہے ہمارے مال مویشی افغانستان اور ایران اسمنگل ہو رہا ہے اب سے گوشت مہنگا ہورہا ہے چند سالوں کے بعد مال مویشی کی کمی سے صوبے کو اور ملک کو بڑا نقصان ہوگا۔رپورٹ تفصیلات کے مطابق اور ایک رپورٹ کے تحت بلوچستان میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی گلہ بانی سے ہے کیونکہ صوبے میں میدانی علاقہ کم پہاڑی علاقہ زیادہ ہے پورے صوبے میں بھیڑ ۔

بکریاں گائے اونٹ اور بھینس پالے جاتے ہیں جس سے بلوچوں کی مالداری بھی ہوتی ہے اور زرمبادلہ بھی کماتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اب اس کو بھی ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے بلوچستان سے بڑے پیمانے پر بھیڑ بکری۔

(جاری ہے)

اونٹ اور گائے اسمنگل ہو رہے ہیں ہماری مال مویشی افغانستان ایران بڑے پیمانے پر جا رہا ہے اس وقت تو لالچ میں آکر لوگ بیچ رہے ہیں چند سالوں میں مال مویشی کی سخت کمی ہو جایے گی اور اب بھی گوشت مہنگا ہو گیا لیکن چند سالوں بعدگوشت کھانے کو غریب لوگ ترس جائیں گے لیکن حیرت اس بات کی ہے سرحدی پٹی یا بونڈی وال سے یہ مال مویشی کیسے کراس کر جاتے ہیں ہماریمحافظ کیا کر رہے ہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے حکومت کو چاہیے کہ جانوروں کی اسمنگل کو فوری طور پر بند کیا جائی