میرا اور چاہت فتح علی شادی کرلیں، وائرل ویڈیو پ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ مشورے

جمعہ 14 فروری 2025 23:23

میرا اور چاہت فتح علی شادی کرلیں، وائرل ویڈیو پ سوشل میڈیا صارفین کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)نور جہاں کے گانے بدی بدی سے 2024میں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کی پاکستان شوبز کی اداکارہ میرا سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو اداکارہ میرا کے ساتھ اس ہی بیسری آواز میں گانا بدو بدی گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ میرا بھی ان کے ساتھ گانے کے بول دہرا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ صارفین نے اداکارہ میرا اور چاہت فتح علی خان کو شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ہے۔ ایک صارف میرا جی کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ میرا آپ کو چاہت فتح علی خان سے شادی کرلینی چاہئے آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا چاہت سے تو میرا ہی سریلی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مزاحیہ اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی صارفین نے دونوں کو ہی نمونہ قرار دے دیا ہے۔