ڑ*نیشنل پارٹی پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتی ہے ، میر شاوس حاصل بزنجو

جمعہ 14 فروری 2025 21:25

, کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو کی قیادت میں وفد کی فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج میں شرکت اور اظہار یکجہتی ۔وفد میں نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ہدایت جتک شامل تھے۔

نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر و مرکزی ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتی ہے اور یہ آزادی اظہار رائے پر سنگین قدغن ہے۔سیاسی جمہوری جماعتوں کی حکومت میں ایسے منفی اور شعور دشمن ایکٹ کی منظوری پر افسوس کیا جاسکتا ہے۔رہنماوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جدت کی طرف گامزن ہے ٹیکنالوجی کے میدان میں مقابلہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف سے اے آئی دوسری طرف ڈیپ سیک نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔اور یہاں موبائل نیٹ ورک کو بند کیا جاتا ہے رہنماں نے کہا کہ حکومت گڈ گورننس سے بالکل عاری ہے۔بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو مشکلات سے دو چار کردیا ہے۔امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے۔لیکن حکومت بیان بازی پر لگی ہوئی ہے۔ رہنماں نے کہا کہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لیے پیکا ایکٹ جیسے منفی ایکٹ کو منظور کیا جاتا ہے کیونکہ قابل ممات ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمان میں آواز بلند کی اور اس کو میڈیا کی آزادی پر قدغن اور شعور کا گلہ گھونٹے کا مترادف سمجھتی ہے۔نیشنل پارٹی صحافیوں برادری کے ساتھ ہے۔