
نواب شاہ ، زائرین کی وین حادثہ کا شکار ،6 افراد جاں بحق 10زخمی
زائرین بذریعہ ٹرین نواب شاہ پہنچے تھے جہاں سے سہون شریف جانے کیلئے وین پر سوار ہو کر سہون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، زخمیوں و لاشوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل علوی
ہفتہ 15 فروری 2025
10:53

(جاری ہے)
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
یاد رہے کہ دو روزقبل کار اور جیپ کے تصادم سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کار سیہون سے حیدرآباد جا رہی تھی۔حادثہ غلط سائیڈ سے کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا تھا۔قبل ازیں بھی احمدپور شرقیہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔موٹر وے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے سے کار کو حادثہ پیش آیاتھاجس کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیاتھا۔ کار سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا تھا۔موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمی رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے نئے فاونڈیشن کے قیام کا اعلان
-
امریکہ پاکستان اور بھارت کے بحران میں مداخلت نہیں کرے گا، وینس
-
وزیراعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے راہنماحاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر تعزیت کا اظہار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی ، سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک گفتگو، بلا اشتعال بھارتی حملوں سے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا
-
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،کسی بھی جارحیت پر دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،وفاقی وزیر ریلوے
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہوں پر کان نہ دھریں،سرٹ
-
عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ
-
جی-10 بمقابلہ رافیل،پاک بھارت فضائی جنگ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
-
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.