رینجرز اور پولیس کے ہمراہ حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور بجلی کے بلوں میں بقایاجات نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 15 فروری 2025 17:01

نواب شاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ء)حیسکو کا بجلی کے بقایا جات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لئے ایس ڈی او الطاف میرانی ،ایم ایس جاوید قریشی کا رینجرز اور پولیس کے ہمراہ غلام حیدر شاہ کالونی ،ماڈل ٹاؤن ،تاج کالونی میں مشترکہ آپریشن ۔ حیسکو کی جانب سے کارروائی کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام کو یقینی بنانا اور بقایا جات کی وصولی کو ممکن بنانا تھا ،ایم ایس جاوید قریشی ،پرویز سیال ،لائن مین ابراہیم بھنگوار ،جاوید اختر نظر حسین اور انکی ٹیم نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر درجنوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کئے اور لاکھوں روپے کے بقایا جات وصول کیئے ۔

کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے رینجرز،لیڈیز پولیس اور پولیس کی بھاری نفری حیسکو عملہ کے ساتھ موجود تھی آپریش کے دوران  واپڈا کے ایم ایس جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ حیسکو نوابشاہ کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے غیر قانونی کنکشنز اور بقایا جات کے معاملات میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

(جاری ہے)

حیسکو کی جانب سے بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کئے جائیں گے آپریشن کے دوران صارفین اپنے بجلی کے بھاری بھرکم بل اقساط کراکے ادا کریں اور غیر قانونی کنکشنز فوری طور پر ختم کریں تاکہ بجلی کے نظام اور اسکی ترسیل کو بہتر بنایا جاسکے اور حیسکو صارفین کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں

متعلقہ عنوان :