کلر سیداں، مونگ پھلی کی کاشت بڑھانے کے لیے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے، ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی راولپنڈی

ہفتہ 15 فروری 2025 17:40

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2025ء) محکمہ زراعت پنجاب اصلاح آبپاشی کلرسیداں کے زیر اہتمام موضع سروہا چوہدریاں میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے فارمر ڈے اور مونگ پھلی کی کاشت بڑھانے کے لیے فارمز گروپس کی تشکیل کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں راجہ فرخ کے ڈیم کا دورہ کیا اور چودری مظہر ناوے کا سپرنکلر نظام کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی راولپنڈی ڈویژن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے زراعت پیکج اور پانی کی بچت کے سلسلے میں ڈریپ اور سپرنکلر آبپاشی کی اہمیت کا بتایا۔ محکمہ اصلاح آبپاشی 75 فیصد سبسڈی ڈریپ، سپرنکلر ،سولر اور مونگ پھلی کی کاشت کی مشینری کے لیے فراہم کر رہا ہے۔ کاشتکاروں نے کنواں اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لیے تلاب کا کوٹہ مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ راجہ حسن نے اس سلسلے میں بھرپور یقین دہانی کروائی ۔آخر میں اسٹنٹ ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی انجنیئر بلال ریاض نے آنے والے تمام معزز کاشتکاروں کا شکریہ ادا کیا۔\378