ں* فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

] گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران150سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے

ہفتہ 15 فروری 2025 18:20

| فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2025ء)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران150سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے‘متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے ،آن لا ئن کے مطا بق طارق آباد گلی نمبر9کے قریب شاہ زیب سی40ہزار و فون،الائیڈ موڑ کے قریب وسیم عباس سے جھپٹا مار کر فون،کارخانہ بازار کے باہر طیب محمود بھلی سے جھپٹا مار کر فون،جی ٹی ایس چوک کے قریب صدام حسین سی35ہزار و فون،سرکلر روڈ پر زاہد سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا۔

کچہری روڈ پر ظفر اقبال سی43ہزار و فون،ضلع کچہری میں فائقہ کرامت کے چیمبر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری،ریگل روڈ پر زین سے جھپٹا مار کر فون،چناب چوک میں فیصل سے جھپٹا مار کر پرس،تلیانوالہ روڈ پر اشفاق سے نقدی چھین لی،51ج۔

(جاری ہے)

ب کے غلام مصطفی کی دکان سے لاکھوں کا سامان،4ج۔ب میں حماد اسلم کے گھر کے تالے توڑ کربھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے،رسول پارک کے عدیل سی25ہزار و طلائی انگوٹھی،باوا چک کے قریب فہمیدہ سے پرس،تاج کالونی کے عابد حسین سی80ہزار وفون،جامعہ چشتیہ چوک کے قریب دانش سے جھپٹا مار کر فون،الائیڈ موڑ پر عبدالرزاق سے ڈیڑھ لاکھ روپے،اسلامیہ پارک کے دلدار سی5ہزار و فون،نور پور کی رقیہ طارق سے جھپٹا مار کر فون،وحید پارک کے اویس اور اسکی اہلیہ سے دولاکھ و زیورات چھین لیے۔

چنیوٹ بازار روڈ پر شفیق بٹ سی20ہزار و فون،111ج۔ب کے ذوالقرنین سے بریف کیس،195ر۔ب کے عثمان سی10ہزار روپے فون،164ر۔ب کے افضل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،188ر۔ب کی نسیم اختر کے گھر کا صفایا کردیا گیا،190ر۔ب کے سلمان سی1لاکھ 42ہزار و فون چھین لیا۔پیپلز کالونی نمبر1کے احمد عبدالصمد سی15ہزار و فون،ڈی گرائونڈ کے قریب فہد سے نقدی و فون،گٹ والا انڈر پاس کے قریب رفیق سے نقدی و فون،گٹ والا پارک کے قریب عقیل سے نقدی و فون،34ج۔

ب کے محمد دین سے موٹرسائیکل و نقدی،69ج۔ب کے عمران سی20ہزار روپے وفون،275ج۔ب کے شہروز سی2ہزار و فون،250ج۔ب کے وقاص کے ڈیرہ سے مویشی،245ر۔ب کے جاوید سے سوا تین لاکھ،38ج۔ب کے جبار سے نقدی و فون،67ج۔ب کے غلام مجتبیٰ سے 10ہزار و فون،جی سی یونیورسٹی روڈ پر جواد سے جھپٹا مار کر فون،جھنگ روڈ کے قریب سعد جہانگیر سے موٹرسائیکل،بھٹوکالونی کے نوید سی25سو روپے،215ر۔

ب کے خرم سے 64ہزار و فون،225ر۔ب گورنمنٹ سکول کے تالے توڑ کر پنکھے و سامان چوری،ستیانہ روڈ پر محسن علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،امین آباد گلی نمبر2کے قریب قاسم ضیاء سے نقدی و فون،سمندری روڈ پر عباس سی22ہزار و فون چھین لیا۔گندے کھوہ کے قریب وقاص اور اسکی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لیے،علوی پارک کے قریب کاشف سی38ہزار،109گ۔ب کے یونس کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان،64گ۔

ب کے رانا محمد علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،31گ۔ب کے محمد وسیم سے موٹرسائیکل،644گ۔ب کے غلام علی سی60ہزار،101ر۔ب کے رحمت علی سی90ہزار و فون،53ر۔ب کے جمشید سے نقدی و فون،618گ۔ب کے عمر دراز کی حویلی سے بکرے،595گ۔ب کے ساجد علی کے گھر کے باہر سے دو بکرے،598گ۔ب کی بخت بی بی کی حویلی سے مویشی،467گ۔ب کے شہباز علی سی50ہزار، رواوی محلہ کے عامر اقبال سی15ہزار،221گ۔

ب کے شہادت علی کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین،43گ۔ب کے زنیر کے کا گھر لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران بھی ڈاکو لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں 196ر۔ب سے عثمان کی کار ،شعیب بلال مارکیٹ سے شاہ زیب،لاری اڈا سے سید شاہد،ضلع کچہری سے ارسلان،گلشن حیات کالونی کے عمر سعید،سرفراز کالونی کے گل زمان،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے افضال ارشد ٹائون کے رضوان،100ج۔

ب کے رضوان طارق،عزیز فاطمہ ہسپتال سے محسن علی،مصطفی آباد کے فیصل،خواجہ اسلام روڈ پر عرفان،ریلوے کالونی سے عابد، پیپلز کالونی نمبر1شکیل،جلوی مارکیٹ کے وسیم،71ج۔ب کے عاطف،شیخانوالہ کے عرفان،سرسید ٹائون سے ارشد،خالدہ آباد کے محمد اعظم،33گ۔ب کے ث*زوہیب،494گ۔ب کے محمد علی،266ر۔ب کے شفیع،77ر۔ب کے سلطان،229ر۔ب کے شکور،مکوآنہ کے امیر حمزہ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چورلے اڑے،پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔