پشاور تھانہ ریگی پولیس کی کارروائی، ملزمان گرفتار، مسروقہ مال برآمد

ہفتہ 15 فروری 2025 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2025ء) پشاور ایس پی ورسک مختیار علی کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد و انعام اللہ اے ایس آئی و دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلئے جس کے قبضے سے آئس 670 گرام اور سرقہ شدہ بجلی تار برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ریگی میں بجلی کے 3 بنڈل تار چوری کی رپورٹ درج کی گئی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد اور انعام اللہ خان اے ایس آئی و دیگر نفری پولیس نے فوری کارروائی کرکے مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سرقہ شدہ بجلی تار اور ساتھ دونوں ملزمان سے 670 گرام آئس برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن سٹاف کے حوالہ کیا گیا۔