مستونگ ،نوجوان مبینہ طور پر لاپتہ ،لواحقین کا سخت احتجاج ،قومی شاہراہ بلاک ،دھرنا دے دیا

ہفتہ 15 فروری 2025 18:45

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) مستونگ سے ایک نوجوان مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا لواحقین کا سخت احتجاج قومی شاہراہ بلاک اور دھرنا دے دیا مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق مستونگ میں میجر چوک سے 18 سالہ نوجوان کامران محمدشہی کی اغواہ نما گرفتاری ، اور لاپتہ کئیجانے کے خلاف اہل خانہ نے انکے بحفاظت بازیابی کیلئے نواب ہوٹل کے مقام پر قومی شاہراہ پر دہرنا دے کر روڈ بلاک کردیا ہیاہل خانہ کے مطابق۔

۔مستونگ میں میجر چوک سے جمعرات کے روز نامعلوم گاڑی سواروں کی جانب سے کلی عزیز آباد کے رہائشی حاجی میراحمد محمد شہی کے جوانسال بیٹے کامران احمد کو اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعدسے نوجوان تاحال لاپتہ ہینوجوان کے با حفاظت بازیابی کیلئے والدین اہل خانہ بلوچ یکجہتی کمیٹی سیاسی رہنماوں اور اہل علاقہ نیہفتہ کے روز صبح 10 بجیسے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو نواب ہوٹل کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کرکے خواتین سمیت روڈ پر دہرنا شروع کردیاہیں جو کہ آخری اطلاعات تک جاری ہیں، مظاہرین سے انتظامیہ نے متعدد بار مذاکرات کئیاور ناکام رہے۔

(جاری ہے)

۔۔ تاہم مظاہرین نینوجوان کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔دوسری جانب روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔