c نااہلی درخواست اور مالی گوشواروں میں بے ضابطگیاں

ظ*الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمشید دستی کو 19فروری کو طلب کر لیا

اتوار 16 فروری 2025 17:00

qاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2025ء) نااہلی درخواست اور مالی گوشواروں میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمشید دستی کو 19فروری کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمشید احمد دستی کو مالی سال 2023/24کیلئے جمع کرائے جانے والے گوشوار وں میں بے ضابطگیوں سمیت ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت دائر نااہلی کی درخواست کے حوالے سے بدھ 19فروری کو طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔۔اعجاز خان