مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کرنا سازش قرار

ڈاکٹر آکاش انصاری کا قتل افسوسناک ہے‘ڈاکٹر اے جی انصاری

پیر 17 فروری 2025 20:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2025ء) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کرنا سازش قرار، ڈاکٹر آکاش انصاری کا قتل افسوسناک ہی.جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر اے جی انصاری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ کا خط جاری کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سازش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک قومی رہنما ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کے حربے قابل افسوس ہیںانہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام اور سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ڈاکٹر انصاری نے معروف ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادیب و دانشور کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کے قتل جیسے واقعات قابل مذمت ہیںانہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جے یو آئی سربراہ سمیت تمام عوامی رہنماؤں کو مکمل تحفظ فراہم کریں اور ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔