آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کھاوڑہ نے یکجہتی کھاڑہ کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا

پیر 17 فروری 2025 22:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کھاوڑہ نے یکجہتی کھاڑہ کنونشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

یکجہتی کھاڑہ کنونشن رمضان المبارک کے 20 روز بعد منعقد کیا جائے،یکجہتی کھاوڑہ کنونشن کے انعقاد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں تیاریاں آج سے ہی شروع کردی گئی ہیں گزشتہ روز آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مشاورتی اجلاس سے چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید نے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس تمام برادریوں کا گلدستہ ہے برادری ازم کی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی عوام اپنے حقوق سے مکمل اگاہ ہیں آزاد کشمیر میں نطریہ الحاق پاکستان پر نہ پہلے کمپرومائز کیا ہے نہ اب کریں گے یکجہتی کھاڑہ کنونشن سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا یہ کنونشن تمام برادریوں کا ایک گلدستہ ہوگا جو برادری ازم کے بتوں کو آخری کیل ٹھونک دے گا اس موقع پر صدر حلقہ کھاوڑہ راجہ جابر خان،جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس راجہ لیاقت خان چیئرپرسن خواتین ونگ سمیعہ ساجد،یاسر نقوی، راجہ عابد مجید،راجہ عبد القیوم خان،باسط علی چوہدری،میمونہ کیانی،چوہدری اقبال گجر،نعیم عباسی،بشارت عباسی،نبیل آزاد،فرمان قیوم،عامر ظفر حفضہ ساجد،اکمل ظفر،راجہ خورشید خان،منظور انقلابی،شاہ محمد چوہدری،ضغیر چوہدری،احسن کاظمی،راجہ رمیض،راجہ رفاقت اور دیگر نے بھی خطاب کیا راجہ ثاقب مجید نے کہاکہ کھاوڑہ کنونشن کی اپنی آن بان شان ہوگی میری سیاست کا محور و مرکز عام غریب مزدور کی آواز بننا ہے 85سے لیکر آج تک جس پسے ہوئے طبقات کو کسی نے نہیں پوچھا میں اس کی آواز بنا ہوں میرے مخالفین برادریوں اور قبیلوں کو تقسیم کرکے سیاست کرتے آئے ہیں ہم نے تعصب سے سے پاک سیاست کو فروغ دیا ہے انھوں نے کہا کہ چند لوگ ہمارے مخالفین ایک لاکھ دس ہزار ووٹر کے حقوقِ پر قابض مافیا مسلط رہا ہم نے عام ووٹر کی عزت کو بحال کیا اور آج ہر غریب مزدور ریڑھی بان میری رسائی میں آتا ہے ان کی بات سنتا ہوں۔