نوشہرو فیروز، سابق وفاقی وزیر میر مرتضیٰ عدالت کے باہر سے دوسرے کیس میں گرفتار

پیر 17 فروری 2025 22:36

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) سابق وفاقی وزیر جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو کورٹ سے نکلتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو کورٹ سے نکلتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غلام مرتضیٰ نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوٸے کہا کہ میرے پاس ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں آپ مجھے گرفتار نہیں کرسکتے، جس پر پولیس نے جواب دیا کہ ہمارے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔ اس موقع پر میر مرتضیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بادشاہت ہے ،یہاں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے ، پورے سندھ میں پانچ لوگ پی پی کی مخالفت کرتے ہیں وہ بھی برداشت نہیں ہوتی ۔\378