کراچی‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

منگل 18 فروری 2025 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سی31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :