عظمی بخاری کی اداکار لکی ڈئیر کے گھر آمد، وزیر اعلیٰ کی جانب سے 25لاکھ کا چیک دیا

منگل 18 فروری 2025 13:14

عظمی بخاری کی اداکار لکی ڈئیر کے گھر آمد، وزیر اعلیٰ کی جانب سے 25لاکھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)پنجاب حکومت نے اسٹیج کے نامور اداکار لکی ڈئیر کو 25لاکھ روپے کا چیک دیدیا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ا سٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی تیماری داری اور خیریت دریافت کی اور اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25لاکھ کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے خصوصی طور پر بھجوایا پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں ، ان کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے،پنجاب کے تھیٹر اپنے منفرد کام کی بدولت اپنی الگ پہچان رکھتے،تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا میرا مشن ہے۔