امتحانات میں جعلی امیدواروں کے داخلے کو روکنے کے لیے رول نمبر سلپ پرکیو آرکوڈ متعارف

منگل 18 فروری 2025 16:24

امتحانات میں جعلی امیدواروں کے داخلے کو روکنے کے لیے رول نمبر سلپ پرکیو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)میٹرک کے سالانہ امتحانات میں جعلی امیدواروں کے داخلے کو روکنے کے لیے لاہور بورڈ نے رول نمبر سلپ پر کیو آر کوڈ متعارف کروا دیا ۔اس نئے اقدام میں کیو آر کوڈ میں تھری ڈی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے جس سے امتحانی سنٹر میں جعلی امیدواروں کی شناخت میں مزید آسانی ہوگی۔

(جاری ہے)

موبائل کے ذریعے بھی کیو آر کوڈ کو چیک کیا جا سکے گا جس سے نقل اور جعلی امیدواروں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا جس میں 2 لاکھ 56 ہزار بچے شرکت کریں گے۔ یہ امتحانات ایک جدید طریقہ کار کے تحت منعقد کیے جائیں گے جس سے تعلیمی معیار اور شفافیت میں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :