چئیرمین شہباز میلہ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کا سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال کا دورہ

منگل 18 فروری 2025 17:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) چئیرمین شہباز میلہ کمیٹی ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال کا دورہ کیا اور زائرین کو فراہم کی جانے والی علاج کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو نے زائرین کو عرس مبارک کے دوران معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔ جہاں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عرس مبارک کے دوران مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ڄامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا بھی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تھے جنہوں نے انہیں بتایا کہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور عرس مبارک کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران چئیرمین میونسپل کمیٹی سیہون سید شہزاد حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر سیہون وقاص ملوک، اسٹاف آفیسر مظہر پنھور سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔