میٹرک کے سالانہ امتحان میں 156امتحانی سنٹرز حساس قرار

منگل 18 فروری 2025 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان کے دوران 156امتحانی سنٹرز کو حساس قرار دیتے ہوئے ان میں جدید سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، ان امتحانی سنٹرز میں کیمروں کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔لاہور بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی ہیڈ اپنے سنٹر میں یہ سہولتیں فراہم نہیں کرتا تو ان کے خلاف مجاز اتھارٹی سخت کارروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

امتحانی سنٹروں میں نصب کیے گئے تمام کیمرے درست حالت میں ہونے چاہئیںتاکہ امتحان کے دوران کسی بھی قسم کی دھاندلی سے بچا جا سکے۔مزید یہ کہ حساس امتحانی سنٹروں میں ریزڈنٹ انسپکٹر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ دونوں شفٹوں میں پیپرز کے مکمل انعقاد تک اسکول میں موجود رہیں گے اور امتحانی عمل کی نگرانی کریں گے۔سکول سربراہان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بہت سے تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے اور فنڈز کی کمی کے باعث اکثر کیمرے خراب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ کو امتحانی سنٹروں میں ان ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لیے فنڈز فراہم کرنے چاہئیں۔واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 4 مارچ سے ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :