سوشل میڈیا صارفین نے گووندا کے بیٹے کو رنبیر اورریتیک جیسا قراردیدیا

بدھ 19 فروری 2025 12:33

سوشل میڈیا صارفین نے گووندا کے بیٹے کو رنبیر اورریتیک جیسا قراردیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)بھارتی فلم انڈسٹری کے زیادہ تر اسٹار کڈز(اداکاروں کے بچی)فین فالوونگ رکھتے ہیں اور یہ اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے جتنی کہ ان کے سیلیبریٹی والدین کی ہے۔ مثلا سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے بالی ووڈ میں بطور نو وارد اداکار آنے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر متعدد فین پیجز تھے۔

تاہم ایک اور اسٹار کڈ جو اس انٹرنیٹ پر کافی زیادہ ٹرینڈنگ کر رہا ہے وہ سینئر بالی ووڈ اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے ہینڈسم بیٹے یشوردھن آہوجا ہیں۔

(جاری ہے)

آخری بار یشوردھن نے سوشل میڈیا پر اس وقت طوفان برپا کیا جب انھوں نے ایک رئیلٹی شو میں اپنے والد کے ساتھ رقص کیا۔لیکن اس بار تو انھوں نے سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت حیران کردیا جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ کیلیے نکلے۔

ویلنٹائن ویک اینڈ پر سنیتا سرخ لباس میں اپنے بیٹے کے ساتھ نکلیں۔یشوردھن اپنے مخصوص لباس، راونڈ فریمڈ گلاسسز اور بلیو اسنیکرز میں کافی اچھے رہے تھے، انہیں دیکھ کر کافی لوگوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ تاہم بہت سے صارفین نے انھیں کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور اور انڈسٹری کے یونانی دیوتا ریتک روشن کا بلینڈ قرار دیا۔