ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مارچ2025 سے شروع ہونگے

بدھ 19 فروری 2025 17:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مارچ2025 سے شروع ہونگے جس کے لئے 338 امتحانی مراکز تشکیل دے کر تمام انتظامات مکمل کر کے نگران عملہ تعینات کر دیا گیا اس حوالہ سے چئیرمین بورڈ و کمشنر ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ریاض قدیر بھٹی نے 4 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے بتایاکہ دہم کے امتحان میں94 ہزار 380 اور نہم کے امتحان میں ایک لاکھ 15 ہزار تین امیدوار حصہ لیں گے جن کے لیے 338 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر جہانزیب اعوان نے چاروں اضلاع میں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے امتحان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر انتظامی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر سنٹرز کے دورے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نقل مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم امور کی انجام دہی میں غفلت و سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :