پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ہم سے زیادہ بہتر ہے، کنول جیت سنگھ

بدھ 19 فروری 2025 22:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)بالی ووڈ اداکار کنول جیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ہم سے زیادہ بہتر ہے۔ایک انٹرویو میں کنول جیت سنگھ نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بے حد مضبوط اور سبق آموز ہوتی ہیں، وہاں کی کہانیاں بہت غضب ناک لکھی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سینماء ہم سے کم اور ڈرامہ انڈسٹری ہم سے زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے اداکارہ بشری انصاری کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا تھا، بھارت سے مجھے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی تھی اس لئے ڈرامے کی عکس بندی بینکاک میں ہوئی تھی۔کنول جیت نے بشری انصاری کی صلاحیتوں اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی بھی خوب تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :