گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس میں پہلے گریجویشن کانووکیشن کا انعقاد

جمعرات 20 فروری 2025 20:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2025ء) گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس میں پہلے گریجویشن کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکٹر کمانڈر ٹانک بریگیڈیئر سہیل باجوہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، مہمان خصوصی کی آمد پر ڈائریکٹر گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش اور سٹاف نے ان کا استقبال کیا ، تقریب کا انعقاد قبائلی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ کانووکیشن میں 92طلبہ نے گریجویشن مکمل کی، 36نے امتیازی پوزیشن حاصل کی،سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر سہیل باجوہ نے طلبہ اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا،امتیازی پوزیشنز حاصل کرنےوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر سہیل باجوہ نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی سے ہی قومیں پروان چڑھتی ہیں ، نوجوان نسل میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ اہم کردار ادا کرتاہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی، حوصلہ افزائی اور قبائلی طلبا کے روشن مستقبل کی علامت بنے گا۔

متعلقہ عنوان :