الیکشن کمیشن میں جمشید احمد دستی اورڈاکٹر امجد علی کے خلاف کیس کی سماعت 27فروری کو ہوگی

جمعرات 20 فروری 2025 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2025ء) الیکشن کمیشن میں جمشید احمد دستی اورڈاکٹر امجد علی کے خلاف کیس کی سماعت 27فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے امیر اکبر کی درخواست پر جمشید احمد دستی کی نااہلی کیس کی سماعت مقرر کردی ہے جو کہ 27فروری کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف درخواست امیر اکبر کی جانب سے دائر کی گئی ہے اسی طرح پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کے خلاف نااہلی کی درخواست بھی الیکشن کمیشن میں دائرکردی گئی جس پر الیکشن کمیشن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کردی این اے 2 سوات سے منتخب ایم این اے ڈاکٹر امجد علی کے خلاف سماعت 27 فروری کو ہوگی ڈاکٹر امجد علی کے خلاف اثاثہ جات میں تضاد کا کیس ہے جو عزیز اللہ نامی شخص نے دائر کی۔

۔۔۔۔اعجاز خان