
پنجاب کے تمام بڑے شہروں کیلئے سیوریج اور نکاسی آب کے نیا نظام کی منظوری دےدی گئی
وزیراعلیٰ نے 189 بڑے شہروں کا ڈویلپمنٹ پلان طلب کر لیا، شہروں میں سیوریج کے مسائل کیلئے سیوریج بائی پاس پائپ لائن بچھائی جائیگی، بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے سٹوریج ٹینک بنانے کا فیصلہ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 20 فروری 2025
18:52

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کے لئے پلان فوری طلب کر لیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سیوریج کے سسٹم میں بہتری کے لئے سیوریج بائی پاس بنائے جائیں گے اور ڈسپوزل سٹیشن بھی قائم ہونگے۔ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے واٹر سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔ واٹر سٹوریج ٹینک میں ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصدکے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں صاف پانی میں سیوریج لائن کے مکس ہونے کی شکایات کے ازالے کے لئے پینے کے صاف پانی کی لائن کو مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا ہر صوبائی حلقے میں 30 ،30 کلو میٹر روڈز کی تعمیر وبحالی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی سی پی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میں کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبہ کے15کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔ سیوریج کاموثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے۔سیوریج کا دیرپا اورمحفوظ سسٹم بنانے سے روڈز ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
بلاول بھٹو زرداری سے سید مراعلی شاہ اور سید ناصر شاہ کی ملاقات
-
مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ فوج کے باوجود پہلگام کا واقعہ ہونا مودی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.