فرح خان کو ہولی کے تہوارپرتنقید مہنگی پڑگئی، انتہا پسند ہندوں کی دھمکیاں

جمعہ 21 فروری 2025 12:53

فرح خان کو ہولی کے تہوارپرتنقید مہنگی پڑگئی، انتہا پسند ہندوں کی دھمکیاں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان بھی انتہا پسندوں کی زد میں آگئیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے شو سلیبرٹی ماسٹر شیف 2025 میں ہولی کے تہوار میں ہونے والی ایسی رسومات پر اعتراض کیا تھا جو دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث بن رہی تھیں۔

(جاری ہے)

فرح خان نے ہولی تہوار کے دوران سڑکوں پر ہلڑبازی اور خواتین کو ہراساں کئے جانے کو بھی افسوسناک قرار دیا تھا، سوشل میڈیا پر سرگرم بے جے پی کے انتہا پسند ہندوں نے فرح خان پر نہ صرف تنقید کی بلکہ ان کو دھمکیاں بھی دیں۔

بھارتی اداکار پر انتہاپسند ہندووں نے ہندو روایات کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر وہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے فرح خان کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوریوگرافر اور فلم ساز نے جس چیز کی نشاندہی کی ہے وہ درست ہے، انہوں کہا کہ انہوں نے تہوار کو نہیں بلکہ اس کی آڑ میں ہونے والے غلط کاموں کو برا کہا ہے۔