جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کاسینیٹرمولاناعبدالواسع سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 21 فروری 2025 17:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے سینیٹرمولاناعبدالواسع سےوالدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوئٹہ پہنچے اور جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ،بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری ،پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین ،میر زابد علی ریکی ،سابق رکن اسمبلی حاجی نواز کاکڑ، سید عبدالواحد آغاودیگر بھی موجود تھے ۔