احمدپورشرقیہ ،صوبائی وزیر صحت کی بہاولپور کے معروف گلوگار اورنگزیب سے ملاقات

جمعہ 21 فروری 2025 22:48

احمدپورشرقیہ ،صوبائی وزیر صحت کی بہاولپور کے معروف گلوگار اورنگزیب ..
احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے بہاول پورکے معروف گلوکار اورنگزیب سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر تمثیل عباس اوربہاول پور جم خانہ کے عہدیداران موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر گلوکاراورنگزیب کے بازو کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکاراورنگزیب کا پیدائشی طورپر ایک بازو نہیں تھااوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ بہاول پورکے دوران گلوکار اورنگزیب کی گائیکی کو سراہاتھااور فوری طور پر ان کے بازو کی سرجری کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد اورنگزیب کو مئیوہسپتال لاہوربھجواکر بائیونک ٹیکنالوجی کے ذریعے مصنوعی بازو لگوایاگیاہے جبکہ گلوکاراورنگزیب کو ٹانگ کے علاج کے لئے بھی اسی ہفتے لاہور بلوایاگیاہے۔\378