راولپنڈی بورڈ کے میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 4 مارچ سے شروع ہوں گے

جمعہ 21 فروری 2025 23:18

راولپنڈی بورڈ کے میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 4 مارچ سے شروع ہوں گے
ٖراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء) انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 4 مارچ سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

امتحان میں شامل ہونے والے 120083 امیدواروں کے لئے ڈویژن بھر میں 399 امتحانی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر عدنان خان کے مطابق شفاف امتحانات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے کسی صورت بوٹی مافیا کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا بوٹی مافیا کے خلاف جامع حکمت عملی سے پلان تشکیل دے دیا گیاہے جس سے بوٹی مافیا کا قلعہ قمع کرنے میں مدد ملے گی سپیشل برانچ تمام امتحانی مراکز کی خفیہ نگرانی کرے گی اور اپنی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو بھجوائے گی ان رپورٹس کی روشنی میں ملوث امتحانی عملہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کے ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی عمل میں لایا جائے گا کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے کہا کہ امتحان میٹرک فرسٹ اینول میں 120083 امیدواران شامل ہو رہے ہیں جبکہ 399 امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں تمام اُمیدواران کی رولنمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں ریگولر امیدواروں کی رولنمبر سلپیں اُن کے ادارے کے پورٹل پر جبکہ پرائیوٹ امیدواروں کی رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پر اًپ لوڈ کر دی گئی ہیں ریگولر امیدوران اپنی رول نمبر سلپ اپنے اداروں سے وصول کریں جبکہ پرائیوٹ اُمیدواران اپنا ب فارم نمبر، آن لائن داخلہ فارم نمبر درج کرکے اپنی رولنمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں نیز پرائیوٹ امیدواران کی رولنمبر سلپ اُن کے داخلہ فارم پر دیئے پتہ بھی پر ارسال کر دی گئی ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 0515450917,0515450918 یا میٹرک برانچ کے فون نمبر 0515450932 اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک محمود احمد کے موبائل نمبر 03335155793 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے شامل امتحان امیدواران مزید رہنمائی کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ کو وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :