نرگس فخری نے کشمیری نژاد قریبی ساتھی سے خفیہ شادی کرلی

ہفتہ 22 فروری 2025 13:13

نرگس فخری نے کشمیری نژاد قریبی ساتھی سے خفیہ شادی کرلی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی، کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ اداکارہ کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی، نرگس فخری نے بالی ووڈ میں فلم راک سٹار کے ذریعے قدم رکھا تھا جس میں ان کے مدمقابل ہیرو رنبیر کپور تھے۔

متعلقہ عنوان :