یوای ٹی لاہورمیں چارروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 22 فروری 2025 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)یو ای ٹی لاہور میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے اشتراک سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس ورکشاپ کا مقصد تدریسی طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور مثر تعلیمی تجربات کو فروغ دینا تھا، جس سے فیکلٹی ممبران کے درمیان تعاون، ترقی اور تحریک کا ماحول پیدا کرنا مقصود تھا۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اور شرکا سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ، "شرکا کا جوش، تجسس اور ورکشاپ میں فعال شرکت قابل تعریف ہے ۔ یہ اختتام نہیں بلکہ ایک خوبصورت آغاز ہے، جہاں ہم بطور کمیونٹی ایک دوسرے کی مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی طریقے فراہم کرنا تھا تاکہ طلبہ کے مجموعی تعلیمی تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

تربیتی سیشنز کی قیادت عمیر ارشد نے کی، جنہوں نے نہ صرف تدریسی معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی حکمت عملیاں فراہم کیں بلکہ اساتذہ کو تدریس میں سماجی شعور کو شامل کرنے کی بھی ترغیب دی۔فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کی انچارج پروفیسر ڈاکٹر انیلا انور نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا اور مہمانوں کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :