زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے داخلوں کا آغاز

ہفتہ 22 فروری 2025 22:32

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسرے انٹری ٹیسٹ کے لیے امیدوار 22 سے 25 فروری تک آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں جبکہ ٹیسٹ 28 فروری کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز ڈاکٹر اعجاز احمد وڑائچ کے مطابق انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ داخلے کی درخواست 4 سے 6 مارچ تک جمع کروائیں گے جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے انٹرویو 7 مارچ کو ہو گا۔

مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ www.uaf.edu.pk یا ای میل ایڈریس [email protected] یا فون نمبر 041-9200189 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار دنیا کی 50 بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔ عالمی معتبر QS رینکنگ کی درجہ بندی کے مطابق یہ جامعہ زراعت اور جنگلات کے میدان میں دنیا کی 49ویں بہترین جامعہ قرار پائی ہے۔اس جامعہ کا اعزاز ہے کہ اس کی ڈگری کو بین الاقوامی سطح پر عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :