راولپنڈی، پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی میں 24 گھنٹے کے دوران 137 ملزمان گرفتار

Q 5 ہزار سے زائد پتنگیں اور127 ڈوریں برآمد

ہفتہ 22 فروری 2025 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی میں 24 گھنٹے کے دوران 137 ملزمان گرفتار کر کے 5 ہزار سے زائد پتنگیں اور127 ڈوریں برآمد کر لیں ترجمان کے مطابق پولیس کی مناسب حکمت عملی سے جمعہ کے روز بسنت کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اس موقع پر تھانہ وارث خان پولیس نے 27، صادق آباد 23، رتہ امرال 19، ائیرپورٹ14، بنی11، گنجمنڈی 10،نیوٹاؤن 7، پیرودھائی7، سٹی 7، آر اے بازار 3، ویسٹریج 3، کینٹ 2، نصیرآباد 2 جبکہ صدر واہ اور تھانہ سول لائنز نے 1/1 پتنگ باز گرفتار کیا جبکہ پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :