برطانوی محکمہ موسمیات کی ملک میں تیز بارش اور سیلاب کی وارننگ

پیر 24 فروری 2025 15:45

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2025ء)برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب سے جان کو لاحق خطرات سے خبردار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امبر اور پیلے رنگ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ طوفانی بارش اور تیز بہائو یا گہرے سیلابی پانی کا سبب بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پیشن گوئی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ موسلادھار بارش کا دورانیہ برطانیہ کے کچھ حصوں میں تیز بہا یا گہرے سیلابی پانی سے زندگی کو خطرے میں ڈال دے گا۔ میٹ آفس کے مطابق سیلابی پانی سے گھروں اور دکانوں کے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ماحولیاتی ایجنسی نے ڈارئیورز کو سیلابی پانی میں گاڑی چلانے سے روک دیا۔